امریکہ اور صیہونی حکمران ایران کی طاقت سے خوفزدہ
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور شہدا کے خون کی بدولت ایران کے خلاف عالمی سازشیں بے نقاب ہوتی جارہی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جمعہ کے روز تہران کے دارالشہدا میں چار ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ سمینار سے خطاب میں شام میں صہیونی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکمرانوں کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طاقت نے ان کو جھوٹی افواہیں پھیلانے پر مجبور کردیا ہے.
علی شمخانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی، مظالم اور ناجائز قبضے کے خلاف آواز اٹھانے والا ایک طاقتور ملک ہے جس سے امریکہ اور صہیونی حکمران خوفزدہ ہو کر ہمارے خلاف جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں بناتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران نے خطے میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے ممالک کی ہر ممکن مدد کی اور اسی وجہ سے داعش جیسی دہشتگرد تنظیم اور اس کے حامی بالخصوص صیہونی حکمرانوں کو سنگین شکست ملی.
علی شمخانی نے امریکی حکمرانوں کو تجویز دی کہ وہ خطے میں تفرقہ اندازی بالخصوص شام اور عراق میں شدت پسندی،خلفشار پھیلانے اورمداخلت کی بجائے اپنے عوام اور اندرونی مسائل پر توجہ دیں.