امریکی ہتھیاروں سے شامی عوام پر حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i315451-امریکی_ہتھیاروں_سے_شامی_عوام_پر_حملے
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ دہشتگرد کبھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور کبھی امریکی ہتھیاروں سے شام کے عوام پر حملے کرتے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  •  امریکی ہتھیاروں سے شامی عوام پر حملے

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ دہشتگرد کبھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور کبھی امریکی ہتھیاروں سے شام کے عوام پر حملے کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیرعبداللہیان نے آج اپنے ٹویٹر پیج پر کہا کہ امریکی سیاست نفرت، پروپگنڈہ اور سیاسی مذاکرات کی میز پر دہشتگردی کے کارڈ کو استعمال کرنے پر مبنی ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقے کے اتحادی ممالک من جملہ سعودی عرب نے 2011 میں دہشتگرد گروہوں کی حمایت سے شام کو خانہ جنگی کی صورتحال سے دوچار کیا تا کہ اس طرح علاقائی حالات کو غاصب صیہونی حکومت کے حق میں کیا جائے۔

شام میں ہزاروں افراد امریکہ اور سعودی عرب کی تسلط پسندی کی پالیسی کے بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔