نائب ایرانی مسلح افواج سے افغان نائب وزیر دفاع کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i316705-نائب_ایرانی_مسلح_افواج_سے_افغان_نائب_وزیر_دفاع_کی_ملاقات
ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور نائب افغان وزیر دفاع کے مابین ہونے والی ملاقات کے موقع پردفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • نائب ایرانی مسلح افواج سے افغان نائب وزیر دفاع کی ملاقات

ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور نائب افغان وزیر دفاع کے مابین ہونے والی ملاقات کے موقع پردفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل قدیر نظامی سے آج بدھ  کے روزدارالحکومت تہران کے دورے پر آئے ہوئے جنرل احمد تمیم عاصی نے ملاقات کی ۔

ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی ۔

یاد رہے کہ نائب افغان وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد تمیم عاصی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز دارالحکومت تہران پہنچے۔

افغان کمانڈر ایران کے دورے کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب، وزیر دفاع، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی اور دوسرے اعلی فوجی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔