ایران اور چین کے درمیان تعاون کے چار سمھجوتوں پر دستخط
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i328408-ایران_اور_چین_کے_درمیان_تعاون_کے_چار_سمھجوتوں_پر_دستخط
ایران اور چین نے باہمی تعلقات کے فروغ کے چار سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے درمیان تعاون کے چار سمھجوتوں پر دستخط

ایران اور چین نے باہمی تعلقات کے فروغ کے چار سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔

ایران چین تعاون کے ان سمجھوتوں پر اتوار کے روز چین کے شہر چینداؤ میں دستخط کیے گئے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے صدور بھی موجود تھے۔
ان سمجھوتوں کے تحت ایران اور چین مشترکہ تحقیقات، منشیات کی پیداوار اور اس کی اسمگنگ کی روک تھام کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔
ایک سمجھوتے کے تحت ایران اور چین کی اسٹاک مارکیٹیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ فنی اور تجارتی تجربات کا تبادلہ کریں گی۔
ایران اور چین نے شاہراہ ریشم کے احیا سے متلعق بھی دو طرفہ سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔