ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i330509-ایرانی_قوم_امریکی_سازشوں_میں_نہیں_آئے_گی
رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی

رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ  ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کل رات مشہد مقدس میں کہا کہ امریکی حکام یہ سوچ رہے ہیں کہ شاید ایرانی قوم امریکی سازش کا شکار ہو جائے جو ان کی خام خیالی ہے اس لئے کہ ایرانی قوم ماضی کی طرح امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نےعلاقے میں ایران کےایک طاقتور ملک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور استقامتی بلاک نے علاقے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔