امریکا کے یکطرفہ اقدام پر چین کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i332528-امریکا_کے_یکطرفہ_اقدام_پر_چین_کا_انتباہ
چینی وزیرخارجہ نے امریکا کے یکطرفہ اور خود سرانہ اقدام کی بابت خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصول کے منافی ہے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوگی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکا کے یکطرفہ اقدام پر چین کا انتباہ

چینی وزیرخارجہ نے امریکا کے یکطرفہ اور خود سرانہ اقدام کی بابت خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصول کے منافی ہے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوگی۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے سنگاپور میں آسیان اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ امریکا کا یکطرفہ اقدام اور ڈبلیو ٹی او کے رکن ملکوں کے ساتھ اس کی تجارتی جنگ امریکا کے لئے سنگین نتائج کی حامل ہوگی- چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ گلوبلائزیشن کےدور میں مختلف ملکوں کی مصنوعات صنعتوں اور ویلیوز  کی زنجیروں میں ایک دوسرے جڑی ہوئی ہوئی ہیں - انہوں نے چینی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کے امریکی فیصلے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا برآمد کی جانے والی ساٹھ فیصد چینی مصنوعات وہ ہیں جو چین کے اندر ملٹی نیشنل اور امریکا کی بین الاقوامی کمپنیوں کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں اور یہ وہ مصنوعات ہیں جن کا امریکی منڈیوں میں کوئی متبادل نہیں ہے - انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ درحقیقت خود امریکی کمپنیوں کو ہی نقصان پہنچانا ہے - امریکا اب تک چونتیس ارب ڈالر کسٹم ڈیوٹی چین سےدرآمد ہونے والی مصنوعات پر عائد کرچکا ہے - چین نے بھی امریکی اقدام کا جواب دیا ہے -  امریکا نے ابھی حال ہی میں اعلان کیاہے کہ وہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مزید کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے جارہا ہے۔