ایران میں زلزلہ 100 افراد زخمی
Aug ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کرمانشاہ کے علاقے تازہ آباد میں آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 100 افراد زخمی ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کرمانشاہ کے علاقے تازہ آباد میں آج صبح ریکٹر اسکیل پر 5.9 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ صوبہ کرمانشاہ کے گورنر ہوشنگ بازوند کا کہنا ہے کہ اکثر زخمیوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ایک 70 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔
واضح رہے کہ 12 نومبر 2017 کو ایران کے مغربی علاقوں خاص طور سے صوبہ کرمانشاہ میں 7.9شدت کے زلزلے سے 483 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ٹیگس