اہواز کے شہداء کی تشیع جنازہ
آج صبح اہواز کے شہداء کی تشیع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اہواز کے شہداء کی تشیع جنازہ میں آج صبح سول و فوجی حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلوس جنازہ میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی نے اہواز کے دہشتگردانہ واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی عوام کی استقامت کے سامنے عالمی سامراج کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن ایران میں امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کر سکتے۔
محسن رضایی کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اس قسم کے اقدامات سے ایران کی سکیورٹی اور امن و امان کوخراب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں توانھیں دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے والے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہو ئے تھے۔ تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ نےدہشتگردانہ حملے کی ذمہ ھاری قبول کی تھی۔ اس دہشتگرد گروہ کوبرطانیہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔