امریکہ کی نئی ایران مخالف پابندی بین الاقوامی قوانین کی توہین
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i336919-امریکہ_کی_نئی_ایران_مخالف_پابندی_بین_الاقوامی_قوانین_کی_توہین
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی آشکارا توہین اور ایرانی قوم سے امریکی حکومت کی کھلی دشمنی کا نتیجہ ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کی نئی ایران مخالف پابندی بین الاقوامی قوانین کی توہین

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی آشکارا توہین اور ایرانی قوم سے امریکی حکومت کی کھلی دشمنی کا نتیجہ ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز، امریکہ کی وزارت خزانہ کی جانب سے ایرانی کمپنیوں کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو ایرانی قوم کے خلاف دباؤ اور نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کی حمایت کا دعوی کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی عوام پر دباؤ اور اس سے دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ وہ اپنے اس مقصد میں بھی کامیاب نہیں ہو گی۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد ایران اور عالمی برادری نیک نیتی کے ساتھ اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ بین الاقوامی معاہدے کے مطابق ایران کے مفادات کو پورا کئے جانے کی راہ ہموار کی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے منگل کے روز دہشت گردی کے خلاف مہم اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھد رابطہ رکھنے کے بہانے ایران کے بیس بینکوں، کمپنیوں اور اداروں کے خلاف پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔