کوثر طیارہ جلد فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا، وزیر دفاع
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i337763-کوثر_طیارہ_جلد_فضائیہ_کے_حوالے_کر_دیا_جائے_گا_وزیر_دفاع
ایرانی سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے کوثر کی پہلی کھیپ جلد فضائیہ کے حوالے کردی جائے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • کوثر طیارہ جلد فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا، وزیر دفاع

ایرانی سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے کوثر کی پہلی کھیپ جلد فضائیہ کے حوالے کردی جائے گی۔

یہ بات ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوثر طیاروں کی پیداواری لائن کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا اور کوثر کی پہلی کھیپ جلد فضائیہ کے حوالے کر دی جائے گی۔
کوثر لڑاکا طیارہ مکمل طور پر ایرانی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ لڑاکا طیارہ کوثر، ایڈوانس ایوی ایشن اور فائرکنٹرول سسٹم سے لیس ہے اور اس کو کم فاصلے کے فوجی مشن کی انجام دہی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران دنیا کے ایسے چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو جدید ترین لڑاکا طیارے ڈیزائن اور تیار کرنے کی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔