ایران کا یورپی پیکیج پر عملدرآمد میں تاخیر کی بابت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i338555-ایران_کا_یورپی_پیکیج_پر_عملدرآمد_میں_تاخیر_کی_بابت_انتباہ
ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے یورپ کو جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ میں ناکامی کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کا یورپی پیکیج پر عملدرآمد میں تاخیر کی بابت انتباہ

ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے یورپ کو جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ میں ناکامی کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے ۔

ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے جو یورپ کے دورے پر ہیں، خبردار کیا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں لیت و لعل سے، یورپ پر ایران کے اعتماد کو دھچکا لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یورپ جلد از جلد جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے عمل اقدامات انجام دے ۔
ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یورپ نے ہمیشہ جامع ایٹمی معاہدے کی تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی عملی ثبوت نہیں پیش کیا ہے ۔
کمال خرازی نے کہا کہ یہ یورپ کے لئے ایک امتحان ہے کہ وہ امریکا کے دباؤ کے مقابلے میں اپنی عزت و وقار اور خود مختاری کا کس طرح دفاع کرتا ہے ۔
ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نےامریکا کی جانب سے ایرانی عوام پر لگائی جانے والی پابندیوں کے اہداف کا ڈکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ، ایران کا نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔