برطانوی وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے
Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
جیرمی ہنٹ آج پیر کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں ایک روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے
برطانوی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب ''محمد جواد ظریف'' سمیت اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں جوہری معاہدے، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
جیرمی ہنٹ نے دورہ ایران سے پہلے کہا تھا کہ جوہری معاہدہ مشرق وسطی کے استحکام کے لئے اہم ہے اور تمام فریق اس پر سو فیصد عمل کریں تو اس معاہدے کو برقرار رکھا جاسکتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے پر قائم ہے ہم بھی اس معاہدے کے پابند رہیں گے.
تہران میں اپنے قیام کے دوران برطانوی وزیر خارجہ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل ''علی شمخانی'' سے بھی ملاقات کریں گے.