Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran

بحر ہند میں "ملن 2026" بحری مشقوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کی میزبانی ہندوستان کر رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مشقوں میں شامل 70 ممالک، پیچیدہ ٹیکٹیکل اور آپریشنل مشقیں کر رہے ہیں جس میں فضائی دفاع، آبدوزوں کے خلاف کارروائی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی بحری فورس "دنا" ڈسٹرائر کے ساتھ مشقوں میں شامل ہوئی ہے۔ یہ جنگی جہاز گزشتہ روز ہندوستان کے وشاکھاپٹنم بندرگاہ پہنچا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دوسالانہ مشقیں ہر بار ہندوستان کی کسی ایک اہم بندرگاہ میں منعقد ہوتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس بار یہ مشقیں خلیج بنگال میں منعقد ہوں گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

آپریشنل مشن کے علاوہ "ملن ویلج" پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے کہ جہاں مشقوں میں شامل ممالک ثقافتی لین دین، نیٹ ورکنگ اور اپنے تجربات کو منتقل کرسکتے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ "ملن 2026" مشقیں بحری دہشت گردی جیسے جدید خطروں کے مقابلے کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

ٹیگس