روس اور مصر نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں
روس اور مصر نے ایران کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہوئے مذاکراتی حل پر زور دیا ہے
سحرنیوز/دنیا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے جمعہ کے روز ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے مذاکرات میں تہران کے جائز حقوق کےاحترام اور منصفانہ سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر مذاکراتی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا جس کا مقصد ایران کے جائز حقوق کا احترام کرتے ہوئے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے اصولوں کے مطابق منصفانہ سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
در ایں اثناء مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بھی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں مصری وزیر خارجہ نے سفارتی عمل کے تسلسل کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھانے اور متعلقہ فریقوں کے لیے قابل قبول فریم ورک کے حصول کے لیے مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے فریقین کے احترام اور باہمی مفادات پر مبنی مذاکراتی مسودہ تیار کرنے کی کوششوں پر تاکید کی۔