Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں ایرانی و ہندوستانی بحریہ کمانڈرز کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق

ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور ہندوستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے درمیان ملاقات میں بحریہ سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تاکید کی گئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور ہندوستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے درمیان ملاقات میں بحریہ سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تاکید کی گئی۔

دریں اثنا ایران کا دنا ڈسٹرائر ہندوستان میں ہونے والی میلان دو ہزارچھبیس بحری مشقوں میں شرکت کے لئے ہندوستان کی وشاکھاپٹنم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے

میلان دوہزار چھبیس بین الاقوامی مشقوں کے موقع پر، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ہندوستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی سے ملاقات کی، اور تربیتی تعاون کو بڑھانے، فوجی وفود کے تبادلے، مشترکہ خصوصی کورسز کے انعقاد، اور میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو کے شعبوں میں آپریشنل اشتراک عمل کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

اس ملاقات میں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کثیر الجہتی مشقوں کو آپریشنل کوآرڈینیشن بڑھانے، جنگی تیاری کی سطح کو بہتر بنانے اور ملکوں کے درمیان دفاعی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔

ٹیگس