ایٹمی معاہدے کی کامیابی یا ناکامی عالمی اداروں کے لئے ایک آزمائش ہے۔ صالحی
Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
ایران کے محمکہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی کامیابی یا ناکامی آئی اے ای اے اور این پی ٹی معاہدے کی ساکھ پرکھنے کا ٹھوس پیمانہ ہے۔
ویانا میں آئی اے ای اے کے رکن ملکوں کے وزرائے سائنس و ٹیکنالوجی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ دنیا حساس دور سے گزر رہی ہے جسے کثیر فریقی تعاون کے سلسلے میں امریکی حملوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں پر امریکی حملے انتہائی خطرناک ہیں اور ان کا تدارک ضروری ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے تجویز پیش کی کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں رکن ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے چینل قائم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے رکن ملکوں کے درمیان ایٹمی معلومات اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔