ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے
Jul ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی برازیل (برکس سربراہی اجلاس) سے تہران واپسی پر جدہ میں مختصر قیام اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔
سحر نیوز/ ایران: خبر کے مطابق اس دورے میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خطے کے حالات کے پیش نظر ماہرین اس دورے کو کافی اہم قرار دے رہے ہيں۔