Aug ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے بارے میں مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ تعاون اور عزم کا اعادہ کیا ہے۔دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان امریکا مذاکرات میں، بلوچ لبریشن آرمی، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق امریکا نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا ہے اور نئے سیکورٹی جیلنجوں سے نمٹنے میں نئی ٹیکنالوجی سے کام لئے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بھی کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی اور اس کے سبھی مظاہر سے مل کر نمٹے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ٹیگس