ہالینڈ میں صیہونی سفارت خانے پر حملہ
Aug ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
اربعین حسینی کے موقع پر عراق میں جاری بین الاقوامی اربعین میلین مارچ اب اپنے عروج کو پہچ گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ہالینڈ میں اس کے سفارتخانے کے دروازے پرخون کا رنگ پھینک دیا گیا۔
ہیگ میں کچھ لوگوں نے صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے دروازہ کا شیشہ توڑ دیا اور اس پر خون کا رنگ پھینک دیا۔
صیہونی حکومت کے ریڈیو ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ ہالینڈ ميں تین افراد کو اسرائیلی سفارتخانہ کے دروازے پر خون کا رنگ پھینکنے اور اس کا شیشہ توڑنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔