Aug ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ : ایران پر پابندیوں کی وجہ سے اب تک ہزاروں لوگوں کی جان چا چکی ہے

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی غیر انسانی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:وزیر خارجہ سید عباس عراقچـی نے کہا ہے کہ انیس سو ستر کے عشرے سے اب تک پابندیوں کی وجہ سے سالانہ پانچ سو سے سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام میں عام لوگوں کی زندگی پر پابندیوں کے اثرات کے بارے میں لکھا ہے کہ مغربی حکومتوں نے ہمیشہ یہ دعوی کیا ہے کہ پابندی جنگ کا ایسا متبادل ہے جس میں میں خونریزی نہیں ہوتی لیکن حقیقت کیا ہے ؟

 انھوں نے لکھا ہے کہ لانسیٹ جریدے میں اس تعلق سے نئی ریسرچ میں کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ خودسرانہ پابندیاں بالخصوص وہ پابندیاں جو امریکا کی جانب سے لگائی جاتی ہیں، وہ جنگوں سے زیادہ جان لیوا ہوسکتی ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے جو غیر انسانی پابندیاں لگائی جاتی ہیں، انہيں انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جائے۔ 

سید عباس عراقچی نے کہا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے ملکوں کو ہم آہنگی اور یک جہتی کے ساتھ اس منظم ظلم کا جواب دینا چاہئے۔  

ٹیگس