Dec ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • چابہار میں دہشتگردانہ حملہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے  ساحلی شہر چابھار کے کمشنررحم دل بامری نے کہا کہ دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کے سکیورٹی کے معاون محمد ہادی مرعشی نے بھی چابہار میں آج ہونے والے دھماکے کی تائید کی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج کے دہشتگردانہ حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔

ٹیگس