Dec ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی دباؤ کے باوجود اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی کردی

اسلامی جمہوریہ ایران کے پٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے امریکا کے دباؤ اور بعض پس پردہ مسائل کے باوجود تیل کی پیداوار میں کمی کردی ہے۔

ایران کے پیٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنے کا کہنا تھا کہ اوپیک کے رکن ملکوں کے وزرائے تیل و توانائی کے ساتھ سخت اور بلاوقفہ مذاکرات کے بعد ایران کا پیداواری کوٹہ اپنی جگہ باقی رہا اور اس میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
ایران کے پٹرولیم کے وزیر نے کہا کہ آئندہ مہینوں میں تیل کی پیداوار میں کمی کے سلسلے میں اوپیک کا نیا فیصلہ سامنے آئے گا اور ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے بعض ملکوں نے جو اضافی تیل منڈیوں میں بھیجا ہے ان کو بھی منڈیوں سے واپس باہر نکلا جائےگا۔
اوپیک کے رکن ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں روزانہ آٹھ لاکھ بیرل کمی لائیں گے البتہ ایران، وینیز ویلا اور لیبیا کو اس فیصلے سے مستثنی رکھا گیا ہے۔