افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایران پاکستان تعاون ناگزیر ہے: ایرانی سفیر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i341687-افغانستان_میں_قیام_امن_سے_متعلق_ایران_پاکستان_تعاون_ناگزیر_ہے_ایرانی_سفیر
پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے عمل میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایران پاکستان تعاون ناگزیر ہے: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے عمل میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن سے متعلق مشترکہ میکنیزم اور کابل حکومت کی تعاون پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں دو اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں جن کے درمیان تعاون افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
مہدی ہنردوست نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  ایران اور پاکستان افغانستان میں قیام امن او رسلامتی نیز سیاسی استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعاون اور علاقائی کوششوں سے خطے میں آئندہ نسلوں کو مضبوط مستقبل فراہم کیا جا سکتا ہے۔