40 سال میں امریکہ کی قسمت میں صرف شکست ہی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i343959-40_سال_میں_امریکہ_کی_قسمت_میں_صرف_شکست_ہی_شکست
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی گذشتہ 40 برس میں ایران کو شکست دینے میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اپنی شکست خوردہ پالیسیوں کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • 40 سال میں امریکہ کی قسمت میں صرف شکست ہی شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی گذشتہ 40 برس میں ایران کو شکست دینے میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اپنی شکست خوردہ پالیسیوں کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کے فارسی زبان میں ٹوئیٹ اور ایرانی عوام کی ریلیوں میں بھر پور شرکت پر ٹرمپ کے غصے پر کہا کہ  امریکی حکام آج بھی اس حقیقت کا ادراک کرنے سے عاجز ہیں کہ وہ ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے اور ایرانی قوم نے 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر شرکت کرکے  اس بات کو ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اغیار کے تسلط کو قبول نہیں کرےگی اور ایران کوقتل و غارت گری اور رقم خرچ کر کے نا امن اور غیر مستحکم کرنے میں بھی امریکہ ناکام رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ایرانی قوم کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ثابت کردیا ہے کہ وہ  انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔