ایران جدید ترین آبدوز تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i344324-ایران_جدید_ترین_آبدوز_تیار_کرنے_والے_ملکوں_کی_صف_میں_شامل
ایران دنیا میں جدید ترین آبدوزیں تیار کرنے والا گیارہواں ملک بن گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران جدید ترین آبدوز تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل

ایران دنیا میں جدید ترین آبدوزیں تیار کرنے والا گیارہواں ملک بن گیا۔

یہ بات ایران کے نائب وزیر دفاع ریئر ایڈمرل امیر رستگاری نے اتوار کے روز فاتح کلاس آبدوز کو بحریہ کے حوالے کیے جانے کے موقع پر اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہی۔
ریئر ایڈمرل امیر رستگاری نے فاتح کلاس آبدوز کو ملک کی سائنسی، تیکنیکی، تحقیقی اور صنعتی طاقت اور ترقی کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ فاتح کلاس آبدوز میں چھیتر اقسام کی انتہائی ماڈرن ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آبدوز سمندر کی سطح اور زیر آب جنگ اور دفاع کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب سمندری جہازوں کے لیے بیس میگاواٹ سے زیادہ پاور کا پہلا ٹربائن بھی ملک کے اندر تیار کر لیا جائے گا۔  
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں فاتح آبدوز کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کے ساتھ ہی فاتح نامی ایران کی جدید ترین آبدوز بحریہ کے حوالے کر دی گئی۔