ہندوستان و پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ایران کی تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i344863-ہندوستان_و_پاکستان_کے_درمیان_بڑھتی_کشیدگی_پر_ایران_کی_تشویش
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان و پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ایران کی تشویش

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بہرام قاسمی نے بدھ کے روز ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے دو اہم اور با اثر ملکوں  ہندوستان اور پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور علاقے کی پیچیدہ صورت حال پر توجہ دیں جو بدامنی و عدم استحکام اور بیرونی مداخلت کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ باہمی کشیدگی کو پرامن طریقے سے دور کرنے کی کوشش کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےمنگل کے روز بھی ہندوستان و پاکستان سے صبر و تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو پرامن طریقے سے دور کرنے کی اپیل کی تھی۔