امریکہ تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا
امریکہ، ایران کیخلاف معاشی جنگ میں کامیاب نہیں ہوگا۔
چین، امریکہ تعاون تنظیم کے نائب سربراہ جان میلیگان وائٹ نے کہا ہے کہ امریکہ ہرگزاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف معاشی جنگ میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ اس ملک میں بے شمار اقتصادی صلاحیتیں پائی جاتی ہے.
انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران اور چین پر دباؤ کو ایک غلط اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کاروائیاں پر امن نہیں ہیں.
جان میلیگان وائٹ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دباؤ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملک بہت ہی طاقتور اور امریکہ سے بہت ہی پرانا ہے.
انہوں نے چین کی پرامن پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو جاری رکھیں گے اور بیجنگ ہرگز مشرق وسطی میں امریکی بدامنی پر مبنی پالیسیوں پر عمل نہیں کرے گا.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین دوسروں کے ساتھ پر امن تعلقات قائم رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں لہذا امریکہ ہرگز تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتا .
امریکی اہلکار نے کہا کہ ایران مشرق وسطی میں ایک اہم ملک ہے جو اپنی مستحکم پالیسیوں کے ساتھ قومی مفادات کا تحفظ کرسکتا ہے.