ایران کی جانب سے سری لنکا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i347870-ایران_کی_جانب_سے_سری_لنکا_کے_دہشت_گردانہ_حملوں_کی_مذمت
ایران کے وزیر خارجہ نے سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت، قوم اور خاص طور سے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے سری لنکا کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

ایران کے وزیر خارجہ نے سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت، قوم اور خاص طور سے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ٹوئٹ کیا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کا سب کو مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سب کو چاہئے کہ دہشت گردی کی مذمت اور اس کا مقابلہ کریں۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کے متحدہ عزم و اقدام کی ضرورت پر تاکید کی۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عالمی برادری کے متحدہ و موثر اقدام کی ضرورت ہے۔