ایران کے خلاف امریکی پابندیاں مسترد، چین کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i348727-ایران_کے_خلاف_امریکی_پابندیاں_مسترد_چین_کا_اعلان
چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کردیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیاں مسترد، چین کا اعلان

چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کردیاہے۔

شینہوا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوانگ  نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی طرف سے عمل در آمد جاری رکھنے کی تعریف اور قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرےگا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ چند جانبہ معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل کی بھی منظوری حاصل ہے یہ معاہدہ مشرق وسطی میں امن واستحکام کے قیام اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں اہم ہے امریکہ اس پرعمل کرنے کے بجائے اس سے نکل گیا ، امریکہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور چین امریکہ کے ایسے اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔