ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i350553-ایران_اور_ہندوستان_کے_وزرائے_خارجہ_کی_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں سیکا اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں سیکا اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ سیکا سربراہی اجلاس، ہفتے کے روز علاقائی تعاون اور ایشیا میں سیکورٹی کے قیام کی ضرورت کے بارے میں رکن ملکوں کے سربراہوں کی تاکید کے ساتھ ختم ہو گیا۔