ایران کے نائب وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i350593-ایران_کے_نائب_وزیر_داخلہ_پاکستان_پہنچ_گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرداخلہ حسین ذوالفقاری افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے چار جانبہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرداخلہ حسین ذوالفقاری افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے چار جانبہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چارجانبہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے اعلی عہدیدار اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کا ایک وفد بھی شرکت کرے گا۔ پاکستانی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تیس لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں جن میں پندرہ لاکھ کے پاس پناہ گزینوں کے کارڈ ہیں جبکہ باقی پندرہ لاکھ افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر وہاں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزیناں کی دوہزار سترہ میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تقریبا دس لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ بیس لاکھ افغان مہاجرین غیر قانونی طریقے سے ایران میں موجود ہیں۔