ایران و پاکستان کے مابین مشترکہ سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i352344-ایران_و_پاکستان_کے_مابین_مشترکہ_سرحدی_تعاون_کو_مضبوط_بنانے_پر_تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، انسداد دہشتگردی اور غیرقانونی نقل و حرکت کو روکنے پر اتفاق کیا گیا.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے مابین مشترکہ سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، انسداد دہشتگردی اور غیرقانونی نقل و حرکت کو روکنے پر اتفاق کیا گیا.

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک کی قیادت میں پاکستانی وفد نے میرجاوہ کے علاقے میں ایرانی حکام سے ملاقات کی.اس موقع پر فریقین نے ایران و پاکستان سرحد پر اٹھائے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا.انہوں نے انسداد دہشتگردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ 18 جولائی کو اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے اعلی سطحی سرحدی کمیشن کے دوسرے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک نے سرحدی تعاون کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا.