Jul ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران نے کی کابل دھماکوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کل کابل میں ہونے والے 3 بم دھماکوں کی جن میں درجنوں افراد جاں بحف اور زخمی ہوئے تھے مذمت کی اور افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کل صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق جب کہ 40 زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق پہلا دھماکہ خود کش تھا جس میں مشرقی کابل کے علاقے میں وزارت پیٹرولیم کی بس کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد قریبی علاقے میں دوسرا دھماکہ بھی ہوا، تیسرا دھماکا کابل کے ہی دوسرے علاقے میں کیا گیا۔

طالبان نے تین دھماکوں میں سے ایک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں 3804 افراد ہلاک ہوئے جن میں 927 بچے شامل ہیں۔

 

ٹیگس