روس کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہے: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i352844-روس_کے_خلاف_امریکہ_کی_اقتصادی_پابندیاں_اقتصادی_دہشت_گردی_ہے_ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روس کے خلاف امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۳ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روس کے خلاف امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں سے اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر غیر قانونی اور غیر منطقی اقدام کے ذریعہ عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔