ایران نے امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i352961-ایران_نے_امریکہ_میں_فائرنگ_سے_ہلاکتوں_پر_افسوس_کا_اظہار_کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  •  ایران نے امریکہ میں فائرنگ  سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فائرنگ کے واقعات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس اور اوہایو میں فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔