ایران و قطر کے تعلقات کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i353334-ایران_و_قطر_کے_تعلقات_کے_فروغ_پر_تاکید
ایران اور قطر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران و قطر کے تعلقات  کے فروغ پر تاکید

ایران اور قطر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کل قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے۔