Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران، منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور اس سلسلے میں اس نے وسیع اقدامات کئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے بیشکک میں قرقیزستان کے ادارہ انسداد منشیات کے سربراہ زاپولسکی اولگ سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران، بین الاقوامی امداد حاصل نہ کرنے کے باوجود انسداد منشیات کے خلاف جدوجہد جاری رکھےگا اور تہران مختلف میدانوں میں منشیات کے خلاف جدوجہد کے لئے اپنے تمام تجربات کرغیزستان کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہے۔
رحمانی فضلی نے افغانستان میں منشیات کی کاشت اور پیداوار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تمام وسائل کے ساتھ افغانستان میں موجود ہیں تاہم اس ملک میں منشیات کی روک تھام کی کوشش نہیں کرتے- کرغیزستان کے ادارہ انسداد منشیات کے سربراہ زاپولسکی اولگ نے اس ملاقات میں ایران سے منشیات کی روک تھام میں مدد کرنے کی اپیل کی۔
ایران کے وزیرداخلہ نے اس ملاقات سے پہلے انسداد منشیات کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ایران کے وزیرداخلہ رحمانی فضلی کرغیزستان کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے اس ملک کے دارالحکومت بیشکک پہنچے۔