Oct ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • تہران میں بائیسویں بین الاقوامی پولیس، حفاظتی اور سیکورٹی آلات کی نمائش، 223 سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت

بائیسویں بین الاقوامی پولیس، حفاظتی اور سیکورٹی آلات نمائش کی بین الاقوامی نمائش آئی پاس دوہزار پچیس کا تہران میں آغاز ہو گیا ہے۔

بائیسویں بین الاقوامی پولیس، حفاظتی اور سیکورٹی آلات نمائش میں دوسو تیس سے زائد ملکی اور اکیس غیر ملکی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ یہ نمائش امام خمینی عیدگاہ میں بیالیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر منعقد کی گئی ہے جس کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے پینتالیس سفیر اور فوجی اتاشی بھی موجود تھے۔ آئی پاس دوہزار پچیس نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پولیس آلات، شہری حفاظت، سائبر سیکورٹی اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں فعال کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

اس سال نمائش میں شریک پچاس فیصد سے زائد کمپنیاں نالج بیسڈ ہیں جو حفاظت اور سیکورٹی کے شعبوں میں اپنی تازہ ترین مصنوعات کے ساتھ حاضر ہوئی ہیں۔ نمائش کے دوران جدت، جرم کی شناخت میں مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال اور شہری حفاظت کو بہتر بنانے جیسے موضوعات پر خصوصی نشستوں اور ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ نمائش کا بنیادی مقصد اسمارٹ ٹیکنالوجیز کی ترقی، ملکی اور غیر ملکی نالج بیسڈ کمپنیوں کے درمیان تعامل کی سطح کو بڑھانا اور تکنیکی علم و دانش کا تبادلہ ہے۔

گزشتہ بائیس برسوں سے ایران میں منعقد ہونے والی یہ بین الاقوامی نمائش اپنی نوعیت کے اعتبار سے مغربی ایشیا کی سب سے بڑی نمائش سمجھی جاتی ہے۔ 

 

ٹیگس