Oct ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 4 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کا مزید ایک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں کم سے کم 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں گزشتہ کئی دن سے فائرنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور تازہ واقعہ جنوبی کیرولینا ریاست  کے سینٹ ہیلینا جزیرے پر ولیز بار اینڈ گِرل میں رونما ہوا ہے۔ اس واقعے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق واقعے کے وقت سینٹ ہیلینا جزیرے پر ولیز بار اینڈ گِرل میں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا۔ ولیز بار اینڈ گِرل میں لوگوں کے ہجوم  کے درمیان اچانک فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ بیفورٹ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اس واقعے کے سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق واقعے کے دوران، بہت سے متاثرین اور عینی شاہدین گولی لگنے سے بچنے کے لئے آس پاس کے علاقوں کی طرف دوڑے۔

بیفورٹ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سب کے لئے ایک المناک اور مشکل واقعہ ہے، ہم متاثرین سے صبر کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ ہم اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

 

ٹیگس