ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری کی ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i354963-ہندوستان_کے_خارجہ_سیکریٹری_کی_ایران_کے_وزیر_خارجہ_سے_ملاقات
ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری وی کے گوکھلے نے تہران میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری کی ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری وی کے گوکھلے نے تہران میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ وی کے گوکھلے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کشمیری عوام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، وادی میں حالات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ وی کےگوکھلے اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ کو اپنے دورہ تہران کے اہداف سے آگاہ اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی۔وی کے گوکھلے ہندوستان ایران سفارتی مشاورت سے متعلق سولہویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے اتوار کے روز تہران پہنچے ہیں۔ہندوستان ، ایران سے تیل خریدنے والا اہم ملک شمار ہوتا ہے۔