ایران میں مساجد کی مرکزیت میں حکمرانی کی مہم
اسلامی جمہوریہ ایران میں مساجد کی مرکزیت میں حکمرانی کی مہم میں حکومت، بسیج اور دانشوروں کے درمیان تعاون کی راہ ہموار ہوگئی۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازکونسل کے چیئرمین حجت الاسلام الحاج علی اکبری نے کہا ہے کہ مساجد کوحکمرانی کا محور بنانے کی مہم کے لیے حکومت، عوامی رضا کار تنظیم بسیج اور دانشوروں کے درمیان تعاون میں فروغ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ایران کے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازکونسل کے چیئرمین حجت الاسلام الحاج علی اکبری نے کہا کہ ہمارا انقلاب مساجد سے آیا ہے اور مسجد عوامی اور مقامی حکمرانی کا محور ہے۔
حجت الاسلام الحاج علی اکبری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز کے برسوں میں مساجد اور اس کی مرکزیت کے تعلق سے ہمارے پاس اہم تجربات موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مساجد کی اسی مرکزیت میں اسلامی انقلاب کا معجزہ رونما ہوا اور دنیا نے اس کو انقلاب مساجد کا نام دیا۔
ایران کے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازکونسل کے چیئرمین حجت الاسلام الحاج علی اکبری نے سڑکوں پر ایرانی عوام کے شبینہ اجتماعات کی قدردانی بھی کی اور انہیں بے نظیر قرار دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel