ایرانی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضامن
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i355297-ایرانی_مسلح_افواج_خطے_میں_امن_و_سلامتی_کی_ضامن
ایران کی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
  • ایرانی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضامن

ایران کی مسلح افواج خطے میں امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے صوبہ ہرمزگان میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ترقی ، پیشرفت اور بالندگی کی سمت گامزن ہیں اور حالیہ برسوں میں ایران کی مسلح افواج نے دفاعی شعبہ میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے ایران کی ہمسایہ اور دیگر ممالک کے لئے نیک تمنائیں اور نیک خواہشیں ہیں ، لیکن اگر کسی نے ایران کی مقدس سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے تاریخی سبق سکھایا جائےگا۔