غاصب امریکہ کا شام سے کوئی تعلق نہیں: جواد ظریف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i356082-غاصب_امریکہ_کا_شام_سے_کوئی_تعلق_نہیں_جواد_ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا غاصب ملک ہے جس کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۱ Asia/Tehran
  • غاصب امریکہ کا شام سے کوئی تعلق نہیں: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا غاصب ملک ہے جس کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا غاصب ملک ہے جس کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ شام میں قیام امن کا حصول اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی صرف شام کی سالمیت اور شامی عوام  کا احترام کرنے سے ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آدانا مفاہمت نے ترکی اور شام کیلئے ایک فریم ورک مہیا کردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہے۔