Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے امریکہ کے خود سرانہ اقدامات کو بین الاقوامی معاہدوں کی ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے۔

 نیویارک میں اقوام متحدہ کی فورتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر اسحاق آل حبیب نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر حکومت امریکہ کے شرمناک اور خود سرانہ اقدامات کے عالمی امن و سلامتی پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ ملکوں کی معاشی اور سماجی ترقی پر امریکہ کے خودسرانہ اقدامات کے منفی اثرات سے عالمی برداری کو آگاہ کرنے کی غرض سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیرنے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تشدد اور انتہا پسندی سے عاری دنیا کے قیام اور تہذیبوں کے درمیان گفتگو کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔اسحاق آل حبیب نے مسئلہ فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

ٹیگس