Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • تہران میں بجلی صنعت سے متعلق انیسویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح

ایران کے دارالحکومت تہران میں جمعرات سے بجلی صنعت سے متعلق انیسویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے

ایران کی بجلی صنعت کی انیسویں بین الاقوامی نمائش میں پانچ سو سے زیادہ ایرانی و غیرایرانی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے جن میں اکتالیس نالج بیسڈ کمپنیوں نے بجلی کے شعبے میں اپنی جدید ترین مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔ اس نمائش میں بجلی صنعت کے مختلف شعبوں میں فعال جرمنی ،اٹلی ، چین ، روس ، فرانس ، جاپان، برطانیہ ، اسپین ، سوئیزرلینڈ ، بلجیئم ، ترکی ، فینلیڈ اور لبنان کی کمپنیاں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں بجلی نیٹ ورک  کے آٹومیٹیک اور اسمارٹ سسٹم ، عالمی معیارات کے تھرمل پاور اسٹیشن اور ان سے ایرانی بجلی گھروں کی نئی سیریز میں استفادے اور پابندیوں کا مقابلہ کرنے والے  تخلیقی منصوبوں کے لئے ٹریننگ سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں روشنی ، وائر و کیبیل ، بورڈ ، برقی آلات  اور  آٹومیشن وغیرہ سے متعلق مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ایران بجلی صنعت کی انیسویں بین الاقوامی نمائش تیرہ نومبر تک تہران میں جاری رہے گی۔