Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  •  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا جواب

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایک بیان کا جواب دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان یہ تھا، "اب جنگ ختم کرنے کا وقت ہے۔"

سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "سیکریٹری جنرل صاحب، آئیے ذراغیرجانبدار ہوکر بات کرتے ہیں۔"
اسماعیل بقائی نے لکھا کہ جناب "یہ جنگ نہیں ہے" بلکہ "ایک بِلا جواز جارحانہ کارروائی" ہے جو دو ایٹمی ہتھیاروں کی حامل حکومتوں نے ایران کے خلاف شروع کی ہے اور یہ کہ ہم سنجیدہ سفارت کاری مذاکرات کر رہے تھے کہ امریکہ اور اسرائیل نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران ایران پر دوسری بار حملہ کردیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ "آپ کو عالمی اقتصاد کو درپیش سنگین خطرے کی بابت تشویش ہے لیکن میناب شہر میں قتل کی گئیں 175 چھوٹی اسکولی بچیوں اور پورے ایران میں گزشتہ 7 دن کے دوران امریکہ اور اسرائيل کی جارحانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں قتل اور معذور ہونے والے بہت سے دیگر افراد سمیت بے قصور عام شہریوں کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
انہوں نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کو ایران کے خلاف اس غیر قانونی جنگ کے بارے میں اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس