Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی و صیہونی مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک دشمن کے 82 ڈرون طیارے تباہ

ایرانی فوج کی پریس ریلیز کے مطابق ایران پر مسلط کی گئی امریکی و صیہونی جنگ کے آغاز سے اب تک چند ہی دن میں دشمن کے 82 ڈرون طیارے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آج ایک نئی پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جدید ترین ڈرون ایم کیو 9 سمیت دشمن کے مختلف قسم کے 13 ڈرون طیارے تباہ کردیئے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق یہ ڈرون طیارے ایران کے شمال مغربی، مغربی، جنوبی علاقوں، اصفہان، کرمان اور تہران میں سپاہ پاسداران، فضائیہ کے ایئر ڈِفینس سسٹم، برّی فوج کے توپ خانے اور میزائل یونٹ کے ذریعہ تباہ کئے گئے ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک ایرانی مسلح افواج کے ذریعہ دشمن کے مختلف قسم کے 82 ڈرون طیارے تباہ کئے گئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس