یورپی سیاحوں کا گناباد کے زعفران زاروں کا دورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i357381-یورپی_سیاحوں_کا_گناباد_کے_زعفران_زاروں_کا_دورہ
غیر ملکی سیاحوں نے شمال مشرقی ایران میں زعفران کی کاشت کے مختلف مرحلوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • یورپی سیاحوں کا گناباد کے زعفران زاروں کا دورہ

غیر ملکی سیاحوں نے شمال مشرقی ایران میں زعفران کی کاشت کے مختلف مرحلوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے سات سیاحوں نے گناباد کے تین ہزار پانچ سو ہیکٹئر پر پھیلے ہوئے زعفران زاروں کا دورہ کیا اور زعفران کی پیداوار کے مختلف مرحلوں سے آشنائی حاصل کی۔ اس سال گنا باد کے مزرعوں میں تین ہزار پانچ سو ہیکٹئر اراضی پر زعفران کی کاشت کی گئی ہے۔

مزرعوں سے زعفران چننے کا آغاز یکم نومبر سے شروع ہو چکا ہے اوراس کا سلسلہ ایک مہینے تک جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ خوراک فاؤ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس سے گناباد کے زعفران زاروں کو دیکھنے آنے والے یورپی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یورپی سیاحوں نے گناباد قصبے کی قنات ، جامع مسجد ، مدرسہ نجومیہ ، ریاب دیہات اور میوزیم جیسے تاریخی مقامات کی بھی سیر کی۔