ایران میں زلزلہ، 5 جاں بحق 312 زخمی
ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں آدھی رات کو آنے والے زلزلے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 312زخمی ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر میانہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ایران کے کرائسس منیجمنٹ( Crisis management) سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے دائرے کوجو علی الصبح سے شروع ہوئیں وسیع کریں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر میانہ میں آدھی رات کو آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 312 زخمی ہوئے جبکہ 30 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور زمین میں اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 40 آفٹر شاک آئے۔
امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔