Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۰:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی دہشت گردی کا جواب دینے کا قانونی حق رکھتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کا جواب دینے کا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔

قومی ٹیلی ویژن کے چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ قانونی حق حاصل کہ وہ جب چاہے اور جس طرح چاہے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کا جواب دے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جنرل قاسم سلیمانی کو جنرل آف پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ میں بسر کی اور امریکہ نے ایسے شخص کو نشانہ بناکر دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔ 
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکیوں نے خود کو ایسے دام میں پھنسا لیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں خطے سے نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا امریکی اقدام کھلی دہشت گردی، عراق کے اقتدار اعلی اور مسلمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

ٹیگس